China and India in close communications to further easing of border tensionsتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ: مشرقی لداخ میں سرحدی کشیدگی کو مزید کم کرنے کے لئے چین اور ہندوستان کوشاں ہیں اور دونوں ممالک مذاکرات کے آئندہ دور کے لئے خصوصی انتظامات کرنے پر مشاورت کریں گے۔ منگل کے روز ایک سینئر چینی عہدیدار نے یہ بات بتائی۔

چین اور ہندوستان کی افواج نے مئی کے شروع میں سرحدی تعطل کو حل کرنے کے لئے 6 نومبر کو کور کمانڈر سطح کی آٹھویں دور کی میٹنگ کی تھی۔

جب یہ پوچھا گیا کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ کب ہوگا ، چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنینگ نے یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ چین اور ہندوستان سرحدی معاملے پر سفارتی اور فوجی ذرائع سے بات چیت کر رہے ہیں اور ہم سرحدپر تعطل کو او رکم کرنے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ اتفاق رائے کے نفاذ کی بنیاد پر ، ہم مزید مذاکرات کے لئے خصوصی انتظامات کرنے پر مشاورت کریں گے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ ہندوستانی فوج کے تقریبا50000 فوجی مشرقی لداخ میں مختلف برفیلی چوٹیوں پر تعینات ہیں۔ اسی دوران ، دونوں ممالک کے مابین سرحد پر تعطل کو دور کرنے کے لئے بات چیت کے متعدد مرحلوں کا اب تک کوئی ٹھوس نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے۔

چین نے بھی برابر تعداد میں فوجیوں کو تعینات کیا ہوا ہے۔ دریں اثنا چین نے سفاتی تعلقات کے قیام کی 70ویں سالگرہ کی تقریب منانے کے لیے ہندوستان کے ساتھ مشترکہ طور پر یادگار ٹکٹیں جاری کرنے کا منصوبہ ترک کر د یا۔اس کا کوئی سبب بھی نہیں بتایاگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *