China announces $31mn aid for Taliban-ruled Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ🙁 اے یو ایس) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان، ایران، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے اپنے ہم منصبوں اور اعلیٰ سفارت کاروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ میں افغانستان میں طالبان حکومت کو مالی امداد بہم پہنچانے کا اعلان کیا۔ اور کہا کہ چین افغانستان کو اناج، موسم سرما کے لیے لزامی اشیاء، رسد، ٹیکے اور ادویات کا عطیہ دے گا۔

چین نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ وہ اس مد میں 31ملین ڈالر عطیہ کرے گا۔علاوہ ازیں چین کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے بھی یہ کہا گیا ہے کہ افغانستان کی نئی حکومت اور رہنماو¿ں سے رابطہ رکھنے کے لیے تیار ہیں۔یہ بات چینی وزارتِ خارجہ نے افغانستان میں طالبان کی نئی عبوری حکومت کے قیام پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔چین کی وزارتِ خارجہ کا اپنے بیان میں یہ بھی کہنا ہے کہ ہم افغانستان کی خود مختاری، آزادی اور سالمیت کا احترام کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *