اسلام آباد: چینی حکومت نے جمعرات کے روز پاکستان سے کہا کہ مختلف بڑے اور اہم پراجیکٹوں کو حتمی شکل دینے کے لیے طے شدہ پروگرام سے پہلے ہی چین پاکستان اقتصادی راہداری فریم ورک کے تحت 10واں مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس بلائے۔

جون2020میںچینی صدر شی جین پینگ کے دورہ پاکستان سے پہلے جوائنٹ کمیٹی کے اجلاس میں 9.2بلین ڈالر کے ریلوے مین لائن(ایم ایل 1-)اور سی پیک سے متعلق دیگر پراجکٹوں پر تبادلہ کیا جائے گا۔

اس ضمن میں چین سے سرکاری طور پر پاکستان سے کہا گیا کہ جوائنٹ کو آپریشن کمیٹی کا دسواں اجلاس طے شدہ پروگرام کے تحت جولائی 2020کے بجائے اپریل2020میں ہی بلالیا جائے۔

یہ پیغام چین کے نیشنل ڈیولپمنٹ ریفارم کمیشن کے ذریعہ بھیجا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی قیادت والی وفاقی حکومت چینی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انتظامات کرنے کے لیے پہلے ہی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی پروگرام اسد عمر کی چیرمین شپ میں ایک وزارتی کمیٹی تشکیل دے چکی ہے ۔

جوائنٹ کمیٹی کا آخری اجلاس اسلام آباد میں جون 2019میں ہوا تھا ناور توقع تھی کہ آئندہ اجلاس 2020کے موسم گرما میںہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *