China assures Russia it remains ‘impartial’ on Ukraine war after attending Saudi peace talksتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ(اے یوایس ) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لافروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور انھیں یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ چین یوکرین جنگ پر “آزاد انہ اور غیر جانبدارانہ” مو¿قف برقرار رکھے گا۔چین کی وزارتِ خارجہ نے سوموار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ دونوں وزرا خارجہ نے یوکرین بحران کے علاوہ باہمی دل چسپی کے دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔وانگ یی نے اس بات پر زور دیا کہ ”یوکرین بحران پر چین ایک آزاد اور غیر جانبدارانہ مو¿قف برقرار رکھے گا، ایک معروضی اور منطقی آواز اٹھائے گا، امن مذاکرات کو فعال طور پر فروغ دے گا اور کسی بھی بین الاقوامی کثیرالجہت موقع پر مسئلہ کے سیاسی حل کے لیے کوشاں ہو گا“۔

سرگئی لافروف نے اس کے جواب میں کہا کہ روس یوکرین کے بحران کے سیاسی حل کے بارے میں چین کے مؤقف سے مکمل طور پر متفق ہے۔ وہ اس سلسلے میں چین کے تعمیری کردار کو سراہتا ہے اور اس کا خیرمقدم کرتا ہے۔روسی وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دونوں وزرا نے مختلف بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا، جس میں یوکرین کے بحران کے ساتھ ساتھ ماسکو اور بیجنگ کے درمیان دو طرفہ تعلقات بھی شامل ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ”یوکرین کے بحران سمیت متعدد ’گرم‘ علاقائی موضوعات پر بات چیت کی گئی“۔تاہم اس بات چیت کی تفصیل کی وضاحت نہیں کی گئی۔واضح رہے کہ اس سال کے اوائل میں چین نے یوکرین بحران کے حل کے لیے ثالثی کا وعدہ کیا تھا اور “معروضی اور غیرجانبدارانہ مو¿قف” پرعمل کرنے اور جنگ کے سیاسی تصفیے میں تعمیری کردار ادا کرنے کا عہد کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *