China blocks India, US bid to designate Makki as terroristتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: چین نے پاکستانی دہشت گرد عبدالرحمان مکی کا نام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی ممنوعہ فہرست میں شامل کرنے کی امریکہ اور ہندوستان کی مشترکہ تجویز کو آخری لمحات میں روک دیا۔ امریکہ اور ہندوستان نے مکی کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے لیے سلامتی کونسل کی القاعدہ پابندیوں کی کمیٹی کے تحت مشترکہ قرارداد پیش کی تھی۔ امریکہ پہلے ہی مکی کو دہشت گرد قرار دے چکا ہے۔ مکی لشکر طیبہ کے سربراہ اور 26/11 ممبئی حملوں کا مرکزی سازشی حافظ سعید کا برادر نسبتی ہے۔

واضح ہو کہ ہندوستان اور امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267 آئی ایس آئی ایل(داعش)اور القاعدہ پابندیوں کی کمیٹی کے تحت مکی کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے لیے ایک مشترکہ قرارداد پیش کی تھی، لیکن پاکستان کے دوست ملک چین نے ماضی کی طرح اس بار بھی ہندوستان کی مشترکہ قرار داد کے خلاف ویٹو کا استعمال کیا۔ چین اس سے پہلے بھی کئی بار ہندوستان اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے پاکستانی دہشت گردوں کو فہرست میں شامل کرانے کی کوششوں کو روک چکا ہے۔

ہندوستان نے مئی 2019 میں اقوام متحدہ میں اس وقت ایک بڑی سفارتی فتح حاصل کی تھی جب عالمی ادارے نے پاکستان میں مقیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کوعالمی دہشت گرد قرار دیا۔ ہندوستان کو ایسا کرنے میں تقریبا ایک دہائی کا وقت لگ گیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے 15 رکنی ادارے میں چین واحد ایک ایسا ملک تھا جس نے اظہر کو بلیک لسٹ کرنے کی کوششوں کو روکنے کی کوشش کی تھی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پانچ ممالک امریکہ، برطانیہ، چین، فرانس اور روس مستقل رکن ہیں۔ انہیں ‘ویٹو’ کا حق حاصل ہے یعنی اگر ان میں سے کوئی بھی کونسل کی کسی قرارداد کے خلاف ووٹ دیتا ہے تو وہ قرارداد منظور نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *