China builds toilet on Xinjiang mosque site, orders forcible abortion of Uyghur Muslim womenتصویر سوشل میڈیا

اروقمی(سین کیانگ):پاکستان چین کی محبت میں اس قدر اندھا ہو چکا ہے کہ اب اسے نہ عالم عرب کی پروا ہے اور نہ ہی اس بات سے کوئی مطلب ہے کہ چینی مسلمانوں پر کیسے مظالم ڈھائے جارہے ہیں اور ان کی مساجد کا کیا حشر کیا جا رہا ہے۔

تازہ ترین واقعہ میں چین کی حکمراں چینی کمیونسٹ پارٹی (سی پی پی)نے اپنی مسلم مخالف پالیسی اور سین کیانگ کے ایغور مسللمانوں کو خوف و ہراس میں مبتلا رکھنے کے اپنے اقدامات جاری رکھتے ہوئے سین کیانگ صوبے کے ارتوش شہر میں واقع ایک مسجد ڈھا کر وہاں پبلک واش روم تعمیر کر دیا۔

نیز ایغو ر مسلمانوں کے خلاف مہم کے ایک جزو کے طور پر حاملہ خواتین کا جبراً حمل ساقط کرنے کا حکم جاری کر دیا لیکن ان تمام روح فرسا، شرمناک و ذلت آمیز واقعات کے باوجود پاکستان کو چین اس قدر دودھ کا دھلا نظر آرہا ہے کہ اب صرف اتنی کسر باقی رہ گئی ہے کہ حکومت پاکستان اپنی سرزمین کو طشت میں سجا کر چین کو سونپ کر ”اب تمہارے حوالے وطن چینیوں“ گنگناتے اور اس کی گردان کرتے ہوئے پاکستان سے چھوڑ جائے۔

آمدم بر سر مطلب جو رپورٹیں موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق حکومت چین نے سنکیانگ کے ارتوش شہر کے مضافات میں واقع سنتوغ گاؤں میں توکل مسجد کو منہدم کر کے وہاں ایک بیت الخلاءبنا دیا اور اسپتالوں کو احکام جاری کیے گئے ہیں کہ جن حاملہ خواتین کے یہاں ولادتیںپہلے ہی خاندانی منصوبہ بندی کی حد سے تجاوزکر چکی ہوں یا گذشتہ ولادت کے تین سال پورے ہونے سے پہلے ہی کوکھ آباد ہو چکی ہو ان کا حمل ساقط کردیا جائے اور جنین کو کوکھ میں ہی مار ڈلا جائے۔ ارتوش کا سنتوغ گاؤں کاؤنٹی سطح کا ایک شہر ہے جہاں دو لاکھ 70ہزار نفوس پر مشتمل آبادی ہے۔

کاشغر کے زیر انتظام ہے۔سین کیانگ وہ خطہ ہے جس پر پیپلز لبریشن آرمی نے 1949میں قبضہ کر لیا تھا جسے 1955میں باقاعدہ چین میں شامل کر لیا گیا۔سن کیانگ میں اسی وقت سے ایغور وں نے آزادی کی تحریک چلا رکھی ہے لیکن اور جوں جوں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مطلق العنان حکومت کے خلاف تحریک مزاحمت زور پکڑ رہی ہے چین اتنا ہی حقوق انسانی کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

اس نے سنکیانگ میں 2016تا2019کم و بیش دس ہزار تا پندرہ ہزار مساجد، درگاہیں اور دیگر مذہبی مقامات تباہ کر دیے۔اس سب کے باوجود پاکستان جس طرح چین کی دوستی کا دم بھر رہا ہے اور اس سے سود پر قرضے لے رہا ہے وہ تمام پاکستانیوںکے لیے باعث شرم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *