China: Chemical factory fire leaves 7 killedتصویر سوشل میڈیا

ہوہوٹ،(اے یو ایس) شمالی چین کے منگول خود مختار علاقے میں پیر کی صبح ایک کیمیکل پلانٹ میں آگ لگنے سے کم از کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔

ڑنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق، آگ باؤتو شہر کے ضلع ہونڈلون میں واقع پلانٹ میں پیر کی صبح تقریباً 2:08 بجے لگی۔ تقریباً ساڑھے چھ گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

ایجنسی کے مطابق راحت اور بچاؤ کا کام صبح 6 بجکر 40 منٹ پر ختم ہوا اور اس دوران سات افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔ حادثے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *