China constructs 50 buildings near Arunachal borderعلامتی تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:توسیع پسند چین نے مبینہ طورپر ہندوستانی سرحد سے متصل علاقوں میں قبضہ کرنا شروع کردیاہے۔ ایک ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نئی سیٹیلائٹ ایمیج سے اروناچل پردیش میں چین کے ایک اور اینکلیو بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس میں تقریباً 60 عمارتیں ہونے کادعویٰ کیاجارہاہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ2019سے پہلے اس زمین پر ایک بھی عمارت نہیں تھی اور2021 میں 60 عمارتیں بن گئیں۔

ٹی وی چینل نے امریکی سیٹیلائٹ کمپنی میکسل ٹیکنالوجی کی طرف سے جاری امیج کے آدھارپر اپنی رپورٹ میںیہ جانکاری دی ہے۔ اس کے مطابق 2019تک اس علاقے میں ایک بھی انکلیو نہیں تھا لیکن دو سال بعد ہی چین نے قبضہ کرکے تعمیرات کر دیں۔ کچھ دن پہلے بھی اروناچل کے ایک حصے میں چینی فوج کے قبضے کی جانکاری سامنے آئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق نئی60عمارتیں پرانے قبضے سے93کلو میٹر دور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نیا انکلیو بھارتیہ سرحد کے 6کلو میٹر اندر ہے۔ یہ علاقہ بین الاقوامی سرحد اور ایل اے سی کے بیچ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *