China deposits 2.3 billion dollars as loan in Pakistan Bankتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: چین میں پاکستان کے کم ہوتے زرمبادلہ کے ذخائر کے بحران کے پیش نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اکاو¿نٹ میں آج 15 ارب پاکستانی روپے (تقریبا 2.3 ارب ڈالر)کا قرضہ جمع کرایا ہے۔ پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے گذشتہ روز یہ اطلاع دی۔

انہوں نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ آج 15 ارب پاکستانی روپے (تقریبا 2.3 بلین ڈالر)چینی قرضہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے اکاؤنٹ میں جمع کرایا گیا ہے۔اس سے ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

اسماعیل کا یہ بیان چینی بینکوں کی جانب سے پاکستان کے ساتھ 2.3 بلین ڈالر کے تجارتی قرضے کے معاہدے پر دستخط کرنے کے دو دن بعد سامنے آیا ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر اب 8.24 بلین ڈالر رہ گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *