چین: بڑھتی ہوئی آبادی سے جہاں چین پریشان تھا وہیں اب تین بچے پیدا کرنے کی نہ صرف کھلی آزادی دی جارہی ہے بلکہ ہر بچے کی ولادت پر کثیر رقم بھی بطور انعام دی جائے گی۔ دراصل چین نے اپنی بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے اپنے ملک میں ایک بچہ کی پالیسی اپنائی تھی۔
جس کی وجہ سے اب چین میں اپنی کل آبادی میں معمر افراد کی زیادتی دیکھنے میں آرہی ہے، جس کے پیش نظر چین نے ایک بار پھر دو سے زائد بچے پیدا کرنے کی اجازت دے دی ہے، جس کے پیش نظر اب وہاں کی کمپنیاں بھی بچے پیدا کرنے کے لیے اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کرنے لگی ہیں۔
جس کے تحت چین میں پہلے بچے کی پیدائش پر 30 ہزار یوآن(تقریبا 3 لاکھ 50 ہزار روپے)، دوسرے بچے کی پیدائش پر 60 ہزار یوآن(تقریبا 7 لاکھ روپے) او ر تیسرا بچہ پیدا کرنے پر سب سے زیادہ 90 ہزار یوآن (تقریبا 11.50 لاکھ روپے) نقد رقم دینے کا وعدہ کیا جا رہا ہے۔ چین میں یہ پیشکش ٹیک کمپنی بیجنگ ڈبینانگ ٹیکنالوجی گروپ کی طرف سے دی جا رہی ہے۔ کمپنی تیسرا بچہ پیدا کرنے پر تقریبا 11.50 لاکھ روپے کے علاوہ اپنے ملازمین کو 12 ماہ کی طویل چھٹی بھی دے رہی ہے