بیجنگ: چین نے رواں ہفتے بحر ہند کے خطے کے 19 ممالک کے ساتھ میٹنگ کی جس میں نمایاں طور پر ہندوستان کی عدم موجودگی واضح طور پر محسوس کی گئی ۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندستان کو اس اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو نہیں کیا گیا تھا۔ چین کی وزارت خارجہ سے وابستہ تنظیم چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی (سی آئی ڈی سی اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 21 نومبر کو چین-انڈین اوشین ریجنل فورم کے ترقیاتی تعاون کے اجلاس میں 19 ممالک نے شرکت کی۔
مشترکہ ترقی: سمندری معیشت کے نقطہ نظر سے اصول اور طرز عمل کے عنوان سے اس اجلاس میں ،جو آن لائن منعقد ہوا، انڈونیشیا، پاکستان، میانمار، سری لنکا، بنگلہ دیش، مالدیپ، نیپال، افغانستان، ایران، عمان، جنوبی افریقہ، کینیا، موزمبیق، تنزانیہ، سیشلز، مڈغاسکر، ماریشس، جبوتی اور آسٹریلیا سمیت 19 ممالک اور تین بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
ذرائع کے مطابق ہندوستان کو مبینہ طور پر مدعو نہیں کیا گیا تھا۔گذشتہ سال، چین نے ہندوستان کی شرکت کے بغیر کوویڈ -19 ویکسین کے تعاون پر کچھ جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ میٹنگ کی تھی ۔ سی آئی ڈی سی اے کی سربراہی چین کے سابق نائب وزیر خارجہ اور سفیر متعین لووو ژاو¿ ہوئی ، جوچین کی حکمراں پارٹی سی پی سی کی قیادت گروپ کے سکریٹری بھی ہیں، کر رہے ہیں۔
