China kicks off key Parliament season ahead of President Xi's 3rd termتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ: یوکرین پر روس کے حملے اور اس کے باعث عالمی سطح پر زبردست تشویش کے سائے میں چین کی پارلیمنٹ کا سالانہ اجلاس بیجنگ میں شروع ہو گیا۔ اس کے ساتھ ہی صدر شی جن پنگ کی 10 سالہ مدت اس سال ختم ہونے والی ہے اور وہ ایک بے مثال تیسری مدت شروع کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ چین کی پارلیمنٹ کے سالانہ اجلاس میں، جو جمعہ کو شروع ہوا ، صدر شی جن پنگ اور دیگر رہنماو¿ں کے علاوہ قومی مقننہ، نیشنل پیپلز کانگرس (NPC) اور مشاورتی ادارہ چائنیز پیپلز سیاسی مشاورتی کانفرنس( سی پی پی سی سی) شامل تھے ۔سی پی پی سی سی کے 2,200 ارکان ہیں، جن میں سے زیادہ تر کو چین کی حکمران کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) نے نامزد کیا ہے۔

این پی سی دو ہفتوں سے زائد عرصے تک سالانہ قانون سازی کا کام انجام دے گی جس میں وزیر اعظم لی کنگ کی طرف سے پیش کی جانے والی ورک رپورٹ کی منظوری بھی شامل ہے۔ اس میں چین اپنی سالانہ اقتصادی کارکردگی کا خاکہ پیش کرے گا اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے دیگر اقتصادی اقدامات کے علاوہ نئے دفاعی اخراجات کا اعلان کرے گا۔ اس سال دونوں اجلاسوں کی اہمیت یہ ہے کہ یہ چینی صدر شی جن پنگ کی دوسری پانچ سالہ مدت کا آخری سال ہے۔شی کے تمام پیشرو دو پانچ سالہ مدت کے بعد ریٹائر ہو چکے ہیں، امید کی جاتی ہے کہ شی 68 سال کی عمر تک اقتدار میں رہیں گے۔

توقع ہے کہ ڑی کی بے مثال تیسری میعاد اگلے چند مہینوں میں منعقد ہونے والی سی پی سی کانگرس کے ذریعے باضابطہ ہو جائے گی۔ سی پی سی کانگریس پانچ سال میں ایک بار منعقد ہوتی ہے۔ گزشتہ سال پارٹی کے مکمل اجلاس میں ان کے عہدے پر برقرار رہنے کی باضابطہ توثیق کی گئی تھی۔ شی کا اب پارٹی کے بانی ماو¿ زے تنگ سے موازنہ کیا جاتا ہے، جنہوں نے 1976 میں اپنے آخری لمحات تک اقتدار کی باگ ڈور سنبھال رکھی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *