China Loses WTO Dispute To EU Over Market-Economy Statusتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی :ایک تاریخی واقعہ میں عالمی تجارتی ادارے (ڈبلیو ٹی او) میں چین یورپی یونین کے خلاف ایک تجارتی تنازع ہار گیا کیونکہ چین نے تنازع ختم کرنے کی اجازت دے دی۔ یہ حالات چین کے ذریعہ اقتصادی منڈی میں درجہ کے لیے چار سال سے جاری قانونی لڑائی کے بعد یہ نتیجہ برآمد ہوا۔ اگر چین کو یہ درجہ مل جاتا تو وہ اپنے تجارتی و کاروباری شراکت داروں میں زیادہ مضبوط پوزیشن کا حامل ہو جاتا۔

ڈبلیو ٹی او کے سکریٹریٹ کے نوٹ کے مطابق چین نے تنازع ختم کرنے کی اجازت دے دی۔ چین کی درخواست پر پینل نے 14جون2019 (ڈبلیو ٹی /ڈی ایس 516/13) پر کارروائی روک دی تھی۔ چونکہ اس کے بعدڈی ایس یو کی دفعہ 12.12کی روشنی میں پینل سے کارروائی آگے بڑھانے کی درخواست نہیں کی گئی پینل کا اختیار 15جون 2020کو ساقط ہو گیا۔

یورپی یونین کے مطابق چین اپنی صنعتوں خاص طور پر اسٹیل اور ایلمونیم کی مصنوعات کو بہت زیادہ سہارا قیمتیں دے کر عالمی منڈی میں اپنی فروخت قیمتوں کو غیر منصفانہ بنارہا تھا۔اپنی صنعتوں کو بچانے کے لیے تازہ ترین تغیر کے بعد یورپی یونین اور امریکہ چین سے آنے والے سامان پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے اطلاق کے اہل ہو جائیں گے۔

چین کی کم لاگت والی مصنوعات کے حوالے سے ہندوستان کو بھی کچھ اسی قسم کے معاملات درپیش ہیں۔ ہندوستان نے کئی سامانوں پر مختلف مواقع پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی لگا رکھی ہے۔مزید یہ کہ جاری سرحدی تنازعہ کی چھاؤں میں ہندوستان ایسی اشیاءپر بھاری ڈیوٹی لگا سکتا ہے جو زیادہ تر چین سے در آمد کی جاتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *