China may use drills to launch invasion, warns Taiwanتصویر سوشل میڈیا

تائپی: تائیوان کی وزارت دفاع نے انتباہ دیا ہے کہ چین فوجی مشقوں کے بہانے جزیرہ نما ملک کے قریب اپنی فوجیںتعینات کر سکتا ہے اور پھر باقاعدہ حملہ کرنے کے لیے اس فوج کا استعمال کر سکتا ہے۔تائیوان کی پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین فوجی مشق کرنے کی آڑ میں چین کے مشرقی و جنوبی ساحل پر اپنی فوجیں تعینات کر سکتا ہے۔

علاوہ ازیں رپورٹ میںیہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ چین مغربی بحرالکاہل میں اس انداز میں جنگی جہاز بھیج سکتا ہے جس سے تائیوان کا محاصرہ ہو سکے۔ اس کے بعد چینی فوجیں قلیل ترین ممکنہ مدت میں کم از کم نقصان کے ساتھ تائیوان پر اپنا تسلط قائم کرنے کے لیے میزائل داغ کرزمینی کارروائی کر سکتا ہے۔ تاہم دستاویز میں اس کا بھی اضافہ کیا گیا کہ چینی فوج کو اترنے اور فوجیوں کو رسد بہم پہنچانے میں مشکلات درپیش ہوںگی کیونکہ اس کی صلاحیت نقل و حمل ابھی تک محدود ہے۔

رپورٹ میں اس امر کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ فی الحال چین کے لیے یہ بہت مشکل ہے کہ وہ تائیوان کے وسائل پر توجہ دے سکے کیونکہ اس کی امریکہ اور جاپان نگرانی کر رہے ہیں۔ دوسری رکاوٹ یہ ہے کہ اس کے ہندوستان اور ویتنام سے تنازعات چل رہے ہیں۔رپورٹ میں چینی فوج کی طرف سے بتدریج بڑھتے دباؤ کا انتباہ دیا گیا ہے ۔ تائیوان کے وزیر دفاع چیو کیو چینگ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ چین2025تک تائیوان پر حملہ کر دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *