China-Pakistan military relations under strain due to substandard servicing, maintenanceتصویر سوشل میڈیا

بیروت:چین اور پاکستان کے درمیان ان دنوں دوستانہ تعلقات میںکشیدگی نظر آرہی ہے۔ دونوں ممالک کی فوج کے حوالے سے معاملہ پیچیدہ بنا ہوا ہے۔ چین نے ایسے ہی اپنے کچھ جدید فوجی ہتھیار پاکستانی فوج کو فراہم کیے تھے لیکن انتہائی ناقص اور خراب سروسنگ کی وجہ سے پاکستانی فوج کو اس کے رکھ رکھاو¿ میں پریشانی ہو رہی ہے۔ پاکستانی فوج کو یہ ناگوار گزر رہا ہے اور اب اس کی وجہ سے دونوں ممالک کی دوستی میں دراڑ پڑ گئی ہے۔ چین نے پاکستان کی دفاعی افواج کوجدید ہتھیاروں کی کھیپ بھیجی جو بہت خراب اور غیر معیاری نکلی۔

معروف بلاگر نثار احمد نے بیروت کے ایک عرب سیٹیلائٹ ٹیلی ویژن نیوز چینل المیادین کے ایک بلاگ میں بتایا کہ پاکستان اس وقت اپنی فوجی صلاحیتوں کو فروغ دے رہا ہے۔ اس کے تحت ، اس نے چین سے بغیر پائلٹ والے لڑاکا ہوائی گاڑیاں خریدی تھیں۔ چین کی چینگدو ایئر کرافٹ انڈسٹری نے جنوری 2021 میں پاکستان کو تین مسلح ڈرون فراہم کیے ، جو پاکستانی فضائیہ میں شامل کیے گئے ، لیکن کچھ دنوں بعد یہ ڈرون خراب ہوگئے اور بالآخر انہیں فضائیہ کے بیڑے سے باہر پھینک دیا گیا۔ رپورٹ میں ڈرون کی خریداری کو پاکستانی فوج کے لیے ایک برا خواب قرار دیا گیا ہے۔ المیادین میں احمد نے لکھا کہ بغیر پائلٹ کے ہوائی گاڑیوں ( یو ایس وی )کی خریداری کے بعد تعلقات کشیدہ ہوگئے۔ بتایا گیا کہ یہ وہ وقت ہے جب پاکستان اپنے فوجی ساز و سامان کو فروغ دے رہا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ چینی ساختہ ونگ لونگ II بغیر پائلٹ فضائی نظام (یو سی اے وی ) کو اس میں شامل کئے جانے کے کچھ دنوں بعد ہی کسی خرابی کی وجہ سے استعمال کرنا بند ہو گیا تھا۔ دوسری طرف ، CATIC اب تک گراو¿نڈڈ ڈرون کی مرمت اور رکھ رکھاو¿ کے لئے تمام رابطوں کے آگے بالکل بھی تعاون کرتا نہیں دکھا۔ فرم کے ذریعہ سپلائی کئے گئے پرزے گھٹیا تھے اور زیادہ تر استعمال کے لئے موزوں نہیں تھے۔ گراو¿نڈڈ ہوائی گاڑیوں کو جلد از جلد چالو کرنے کے لیے پاکستان بھیجے گئے انجینئرز کو نااہل سمجھا گیا۔ احمد نے لکھا کہ پاکستانی حکام نے اب چینی فرم سے کہا ہے کہ وہ سنگین بحران سے نمٹنے کے لیے پیشہ ور افراد کا ایک بہتر تربیت یافتہ گروپ بھیجیں۔ چینی فرم نے ابھی تک فوری درخواست کا جواب نہیں دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *