بیجنگ🙁 اے یو ایس ) چین کے شمالی علاقے میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس پر سوار تمام 133 مسافر ہلاک ہو گئے۔خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ نے چین کے سرکاری نشریاتی ادارے ’سی سی ٹی وی‘ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ حادثہ گوانگ شی کے علاقے میں پیش آیا۔ طیارہ گرنے کے بعد اس پہاز ی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی۔
رپورٹ کے مطابق بوئنگ 737 طیارہ 133 مسافروں کو لے کر کنمنگ سے گوانگ شی جا رہا تھا۔چین کے سرکاری ٹی وی کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہو گئی ہیں تاہم فوری طور پر حادثے میں ہلاکتوں سے متعلق کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔دریں اثنا بارش کے باعث راحت کاری و تلاش کا کام عارضی طور پر رک گیا۔تلاش عارضی طور پر وکے جانے تک ایک بھی مسافر زندہ نہیں مل سکا۔
چین کی شہری ہوابازی اتھارٹی میں ہوابازی تحفظ کے دفتر کے ڈائریکٹر ژو تاؤ کے مطابق ابھی تک کوئی مساف زندہ نہیں مل سکا۔اور پبلک سیکورٹی ڈپارٹمنٹ نے جائے حادثہ اپنے قبضہ میں لے لیا ہے۔ایک چشم دید نے کہا کہ طیارہ اچانک ہی زمین کی جانب غوطہ لگاتے ہوئے زمین سے بھاو¿یانک آواز کے ساتھ ٹکرا کر پاش پاش ہو گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ ایک خاتون نے بتایا کہ اس کے خاندان کے اور دوستوں کے حلقہ کے چھ افراد سوار تھے جو کسی کے آخری رسوم میں شرکت کے لیے جارہے تھے ۔