China Professor calls for boosting Beijing-Tehran cultural tiesتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ: چائنا نیشنل آرٹس اینڈ کرافٹس سوسائتی آف سینگھوا یونیورسٹی کے اسٹینڈنگ ڈائریکٹر پروفیسر ژانگ فوئی نے منگل کے روز کہا کہ ان کے خیال میں ایران اور چین کے درمیان ثقافتی تعلقات کا فروغ دونوں ممالک کے درمیان رشتوں کو مزید مستحکم کرنے موثر ثابت ہو گا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے فوئی نے کہا کہ چین اور ایران کے مابین سفارتی و سیاسی تعلقات کا طویل یکارڈ تعاون کا بہترین دورانیہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان نہایت خوشگوار تعلقات کا لطف اٹھانے میں نئی نسل کے لیے ایک اچھا تجربہ ہو گا۔ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سیاست اور قتصادیات کے ساتھ ساتھ ثقافت ا ور فن دو اہم شعبے ہیں۔

پروفیسر فوئی نے مزید کہا کہ اگرچہ کوویڈ 19-وبا نے دنیا کے تمام ممالک میں رشتوں کی سطح کم کر دی ہے لیکن ایران کی ثقافت، ہنر اور دستکاری آج بھی چین میں بہت اہمیت کی حامل ہے اور قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر2019میں کورونا وائرس عالمی وبا پھوٹنے سے پہلے مختلف نمائشوں میں ایرانی فنکاروں اور ہنرمندوں کی فعال موجودگی ایرانی دستکاری اور تزئین کاری کابیش قیمت مظاہرہ ہوتا تھا۔چینی پروفیسر نے کہا کہ ایرانی ثقافت ہمیشہ دنیا کی توجہ اپنی جانب کھینچتی رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی فنکار کورونا وائرس وبا کے بعد کے دور میں ایرانیوں کے ساتھ تعلقات بڑھا نے اور ماضی کی مانند ایرانی فن و دستکاری کی میزبانی کرنے کے خواہاں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *