China reaction to Nancy Pelosi's Taiwan visit flagrantly provocative..USتصویر سوشل میڈیا

پنوم پن (کمبوڈیا): (اے یو ایس) امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن نے پلوسی کے دورہ تائیوان پر چین کے رد عمل کوانتہائی اشتعال انگیز قرار دیا۔روئٹرز کے مطابق بلنکن نے کمبوڈیا میں مشرقی ایشیائی سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نہ صرف تائیوان کو بلکہ اپنے پڑوسیوں کو بھی خوف زدہ کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ چین تائیوان کو اپنا حصہ سمجھتا ہے جبکہ تائیوان خود کو ایک خود مختار ریاست سمجھتا ہے۔یہ مشقیں دنیا کی مصروف ترین آبی گزرگاہوں میں سے ایک آبنائے تائیوان میں ہو رہی ہیں اور چونکہ چین نے ان مشقوں میں اصلی گولہ بارود کے استعمال کا اعلان کیا ہے، اس لیے اس نے بحری جہازوں اور پروازوں کو اس خطے سے دور رہنے کا کہا ہے۔

چین نے ان مشقوں کے لیے تائیوان کے گرد چھ زون متعین کیے ہیں اور ان میں سے کچھ تو تائیوان کے 20 کلومیٹر تک کے فاصلے پر ہیں۔ٹوکیو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران نینسی پلوسی نے ان الزامات کو رد کیا کہ انھوں نے تائیوان کا دورہ اپنی ذات کے لیے کیا تھا نہ کہ اس خود مختار جزیرے کی مدد کے لیے۔انھوں اسے ‘مضحکہ خیز دعویٰ’ قرار دیا۔انھوں نے منگل کی شام سے لے کر بدھ کی دوپہر تک تائیوان کا دورہ کیا تھا اور اس کے بعد وہ جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کر چکی ہیں، جبکہ اس سے قبل وہ سنگاپور اور ملائشیا میں رکی تھیں۔پلوسی نے یہ بھی کہا کہ وہ اور امریکی کانگریس آبنائے تائیوان میں سٹیٹس کو تبدیل نہیں کرنا چاہتے۔ا±نھوں نے مزید کہا کہ چین امریکی سیاستدانوں کو تائیوان جانے سے روک کر تائیوان کو ‘تنہا نہیں کر سکتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *