اسلام آباد: چین نے پاکستان کو ایک نہایت جدید ترین جنگی جہازفروخت کیا ہے ۔ یہ اب تک کا سب سے بڑا جہاز ہے جو چین نے کسی غیر ملک کے لیے تیار کیا ہے۔یہ جنگی جہاز ان چار نہایت جدید ترین جنگی جہازوں میں سے ایک ہے جو چین پاکستان کے ساتھ گہرے فوجی و اسٹریٹجک تعلقات کے سائے میں پاکستان کی بحریہ کے لیے تیار کر رہا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ٹائپ 054اے/پی اب تک کا سب سے بڑا جنگی جہاز ہے جو چین نے کسی غیر ملکی بحریہ کے لیے تیار کیا ہے۔ اور چین کی دفاعی برآمدات کے شعبہ کا ایک اہم سنگ میل ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹائپ 054اے/پی پیپلز لبریشن آرمیکو دستیاب بہترین جنگی جہاز ہے۔اس جنگی جہاز میں 4ہزار میٹرک ٹن لدائی ہو سکتی ہے اور یہ جدید ترین راڈارز اور میزائلوں سے لیس ہے۔
چینی سرکاری میڈیا کے مطابق اس جنگی جہاز کے حصول سے پاکستانی بحری بیڑے کی جنگی طاقت دوگنی ہو جائے گی۔ توقع ہے کہ 2021تک پاکستانی بحریہ کے بیڑے میںاسی قسم کے مزید تین جہاز وں کا اضافہ ہو جاے گا۔چین کی سرکاری ہوڈونگ ژونگو شپ یارڈ کمپنی واقع شنگھائی نے اس جدید جنگی جہاز کی پاکستان کو حوالگی کی ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں اعلیٰ حکومتی عہدیداران اور بحریہ کے افسران بالا نے شرکت کی۔
یہ جنگی جہاز جنوبی چینی ساحلی علاقہ حینان میں چین پاکستان وزراءخارجہ مذاکرات کے دوسرے دور کے دوران پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کے ساتھ ہندوستانی مرکزی علاقہ جموں و کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کے دو روز بعد پاکستان کو سونپاگیا ہے۔ملاقات کے بعد صدر چین شی جن پینگ نے اپنے پاکستانی ہم منصب عارف علوی کے نام اپنے ریکارڈ کردہ پیغام میں پاکستان کو اچھا بھائی اور بہترین رفیق بتایا ۔
فی الحال ہندوستان کی متنازعہ سرحدوں اور جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی دفعہ370کی تنسیخ کے باعث چین اور پاکستان دونوں سے کشیدگی چل رہی ہے ۔ہندوستان ان دونوں جارح اور دشمن ہمسایوں کے درمیان فوجی تعاون پر کڑی نگاہ رکھے ہوئے ہے۔