بیجنگ : چین نے اپنے صوبہ ہوبئی کے شہر ووہان سے نمودار ہو کر پوری دنیا پر جان لیوا حملہ کرنے والے جراثیموں کے مرکب کورونا وائرس(COVID-19) سے بچاو¿ اور اس پر قابو پانے کے لیے اپنے دیرینہ حلیف پاکستان کو ہنگامی خدمات بہم پہنچائی ہیں۔ چینی گلوبل ٹیلیویژن نیٹ ورک نے چینی سفیر متعین پاکستان یاو¿ جینگ کے حوالے سے بتایا کہ چین نے کوروناوائرس سے بچاو¿ اور اس کی روک تھام کے لیے جو امداد فراہم کی ہے ان میں 12000ٹسٹ کٹس، 3لاکھ ماسک، 10ہزار حفاظتی ملبوسات اور اسپتالوں کی تعمیر کے لیے 4ملین ڈالر شامل ہے۔دریں اثنا چینی ارب پتی اور علی بابا کے شریک بانی جیک ما نے اعلان کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے میں تعاون دینے کے لیے افریقہ کو ماسک ،جانچ کے آلات اور حفاظتی لباس بہم پہنچائیں گے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق جیک ما فاو¿نڈیشن اور علی باباب فاو¿نڈیشن افریقہ کے54ممالک کو کوویڈ 19- (COVID-19) کی جانچ کے لیے ضروری 1.1ملین آلات ،6ملین ماسک اور60ہزار حفاظتی لباس اور فیس شیلڈز فراہم کرے گی۔ اور جلد ہی یہ تمام سازو سامان عدیس ابابا روانہ کر دیا جائے گا۔علاوہ ازیں فاو¿نڈیشن بغرض علاج آن لائن تربیتی مواد مہیا کرنے کے لیے مقاملی طبی اداروں کے ساتھ فی الفور کام کرنا بھی شروع کرے گی۔