China to send three astronauts into space in Second week of Juneتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ، (اے یو ایس)چین ماہ جون میں تین افراد پر مشتمل ٹائیکونوٹ ٹیم نئے خلائی اسٹیشن کےقیام کے لیے خلا میں بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے۔چینل نیوز ایشیا کی خبر کے مطابق چینی انسانی خلائی پروگرام کے ڈپٹی چیئر مین یانگ لیوے کا کہنا ہے کہ شن کو کیپسول تین ٹائیکونوٹ کو ماہ جون میں خلا میں لیجانے کے لیے چیچوون خلائی اسٹیشن سے خلا میں بھیجا جائیگا۔یہ تین افراد تین ماہ تک خلا میں کام کریں گے۔چین کی انسانی خلائی پروگرام ایجنسی نے 6 مئی کو خلائی اسٹیشن کو 2022 تک مکمل کرنے کے لیے 4 بار انسانی اور 4 بار کارگو شٹلز کو روانہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *