China ultramarathon: Severe weather kills 21 runnersتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ: خراب موسم کی وجہ سے چین میں 21 رنرز اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ ایک لاپتہ ہے۔ اتوار کے روز مقامی عہدے داروں نے بتایا کہ چین میں ڑالہ باری ، برف باری اور اس سے جمنے والی تیز ہواؤں اور تیز ہواؤں کی وجہ سے 21 افراد کی موت ہوگئی جو چین میں 100 کلومیٹر طویل کراس کنٹری ماؤنٹین ریس میں حصہ لے رہے تھے اسٹیٹ براڈکاسٹر سی سی ٹی وی نے مقامی ریسکیو کمانڈ ہیڈ کوارٹر کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک رنر جو صبح 9:30 بجے لاپتہ تھا اسے ملا تھا لیکن اس کے تمام اعضاءنے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔

یہ رنرز گنسو کے تفریحی مقام یلو ریور اسٹون فارسٹ میں جہاں سرد لہر کے شدئید جھکڑ اور خون منجمد کردینے والی بارژ ہورہی تھی 60میل کی مراتھن دوڑ رہے تھے۔لیکن جب 172رنرز لاپتہ ہو گئے تو یہ دوڑ رکوا دی گئی اور گمشدہ رنرز کی تلاش شروع کر دی گئی۔زیادہ تر رنرز ہائیپوتھرمیامیں مبتلا ہو گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق بازیاب رنرز میں سے 151 محفوظ ہیں تاہم ان میں سے8زخمی ہیں۔زیادہ تر رنرز محض ہاف پینٹ اور ٹی شرٹ میں ملبوس تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *