نئی دہلی: کہتے ہیں کہ میاں بیوی کا رشتہ بہت خاص اور انمول ہوتا ہے لیکن جب اس رشتے میںنئے مہمان کا آنا طے ہو تو یہ رشتہ ذمہداری اور محبت کی کڑی سے جڑ جاتا ہے ۔ ایساہی ایک پیار بھرا واقعہ چین کے ایک اسپتال میں دیکھنے کو ملا جہاں ایک شوہر اپنی تھکی ہوئی حاملہ بیوی کے لئے کرسی بن گیا ۔
اب اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا میں کافی تیزی سے عام ہو رہا ہے اور اس کو خوب سراہاجارہا ہے۔
یہ ویڈیو چین کے ہینیگ صوبے کا بتایا جا رہا اور اسے گلوبل نیوز نیٹ ورک کے ٹوئٹر ہینڈل سے پوسٹ کیا گیا۔
ویڈیو میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ ایک حاملہ خاتون اپنے شوہر کے ساتھ اسپتال میں ڈاکٹر کے کمرے میں جانے کے اپنی باری کا انتظار کر رہی ہے اور آس پاس اور لوگ بھی انتظار کر رہے ہیں ۔
حاملہ خاتون کھڑی ہے اور پاس ہی کرسیوں پر بیٹھے لوگوں پر اس خاتون کی تھکاوٹ کا کوئی اثر نہیں دکھ رہا ہے ، نہ ہی کرسیوں پر بیٹھ لوگ اس عورت کے درد کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں ، عورت کھڑے کھڑے تھک رہی ہے اور اس کے پیروں میں درد ہو رہا ہے ، یہ دیکھ کر عورت کے خاوند کرسی کی مانند بن جاتا ہے اور خاتون شوہر کی پیٹھ پر بیٹھ جاتی ہے اس کے پیر دکھ رہے ہیں اور اسے شوہر کی پیٹھ پر بیٹھنے سے آرام مل رہا ہے ۔
شوہر کو اہلیہ کے لئے اتنا پیار جتانے میں نہ تو شرم محسوس ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی کوفت، وہ پیار سے اسے پانی کی بوتل دیتا ہے اور اسے بیوی لیکر شوہر ہی کی پیٹھ پر بیٹھ کر پیتی ہے۔