بیجنگ: (اے یوایس)چین نے کہا ہے کہ اگر امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو سخت تدابیر اختیار کی جائیں گی۔چین گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی خبر کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کاو لیجئین نے 10 اپریل کو پلوسی کے متوقع دورہ تائیوان سے متعلق خبروں کا جائزہ لیا ہے۔
کاو نے کہا ہے کہ یہ دورہ چین۔ امریکہ تعلقات کو سنجیدہ سطح پر متاثر کرے گا۔ اگر پلوسی نے تائیوان کا دورہ کیا تو سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا ہے کہ بیجنگ انتظامیہ، امریکہ اور تائیوان کے درمیان ہر نوعیت کے سرکاری تعامل کے خلاف ہے۔ امریکہ کا اس دورے کو منسوخ کرنا ضروری ہے۔کاو نے کہا ہے کہ مذکورہ دورے سے پیدا ہونے والے منفی اثرات کا ذمہ دار امریکہ ہو گا۔
واضح رہے کہ 10 اپریل ‘تائیوان کی فوجی امداد پر مبنی’ امریکہ۔تائیوان تعلقات قانون کی منظوری کی 43 ویں سالگرہ کا دن ہے۔بیجنگ انتظامیہ ”واحد چین” کے موقف کے ساتھ تائیوان کو اپنا حصہ قرار دیتی ہے۔ چین، آبنائے تائیوان اور اس کے اطراف میں فوجی موجودگی کے ساتھ ساتھ تائیوان کے عالمی ممالک کے ساتھ خود مختارانہ تعلقات قائم کرنے کے اور اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں اس کی نمائندگی کے، خلاف ہے۔
