لندن: دی ڈیموکریسی فورم (ٹی ڈی ایف) کے زیر اہتمام 16فروری بروز بدھ بوقت دوپہر دو بجے سے سہ پہر چار بجے (ہندوستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات تا ساڑھے نو بجے شب ) لائیو ویبنار منعقد کیا جا رہا ہے۔یہ ویبنار ٹی ڈی ایف کے صدر لارڈ بروس کی زیر صدارت ہو رہا ہے۔
نظامت کے فرائض مصنف اور بی بی سی کے سابق ایشیا نمائندہ ہمفری ہاکسلی انجام دیں گے۔ جبکہ اختتامی کلمات ڈی ٹی ایف کے چیرمین و ممبر پارلیمنٹ بیری گارڈینر ادا کریں گے۔
پینلسٹ میں ڈاکٹر شینا گریٹینز ، یونیورسٹی آف ٹیکساس آسٹن میں ایسوسی ایٹ پروفیسر،وزیٹنگ فیلو ،امریکن انٹرپرائزانسٹی ٹیوٹ،ڈیرک گراس مین ،سینیئر دفاعی تجزیہ کار ، دی آر اے این ڈی کارپوریشن، پروفیسر رابرٹ سوٹیر ، پرہفیسر آف پریکٹس آف انٹرنیشنل افئیرز ، ایلیٹ اسکول آف انٹرنیشنل افئیرز ،دی جارج واشنگٹن یونیورسٹی ،ڈاکٹر پیٹرک کرونین ، ایشیا پیسیفک سیکورٹی چیئر ، ہڈسن انسٹی ٹیوٹ، ڈاکٹر فیلکس ہیدوک ، سینیئر ایسوسی ایٹ ، دی جرمن انسٹی ٹیوٹ فار انٹرنیشنل اینڈ سیکورٹی افئیرز، عزت ماٰب ڈاکٹر مائیکل ریٹیرر ، یورپی یونین سفیر (ریٹائرڈ) ، ممتاز پروفیسر ، سینٹر فار سیکورٹی ہیں۔