نئی دہلی: اپنے سدا بہار اتحادی پاکستان کی ایماءپر اقوام متحدہ میں کشمیر کا معاملہ اٹھانے کی چین کی کوششیں اس وقت ناکام ہو گئیں جب عالمی ادارے کے بیشتر اراکین نے پڑوسی ملکوں کے درمیان تنازعہ کے دو طرفہ حل کی وکالت کی۔

ذرائع نے نیوز 18کو بتایا کہ امریکہ، یوکے، فرانس اور روس نے خیال ظاہر کیا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بحث کرنے کی کوئی ضرورت نہیںہے اور سلامتی کونسل میں اسے زیر بحث لانے کے بجائے اسے دونوں ملکوں کو مل کر طے کرنا چاہئے۔

اگست میں جب سے حکومت ہند نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والی آئین کی دفعہ370کی تنسیخ اور جموں و کشمیر کی مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کی ہے اس کے بعد سے چین کی اس معاملہ کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کی تیسری کوشش ہے۔

اگست میں دفعہ370کے خاتمہ کے بعد جب چین نے س معاملہ کو سلامتی کونسل میں زیر بحث لانے کی کوشش کی تو اس وقت بھی وہ ناکام رہا کیونکہ ممبر ممالک نے اس معاملہ کو ہندوستان کاداخلی معاملہ قرار دیا تھا۔

گذشتہ ماہ فرانس، امریکہ، یو کے اور روس نے سلامتی کونسل کے ایک بند کمرہ اجلاس میں کشمیر پر بحث کرانے کی چین کی کوشش ناکام بنا دی۔

چین کی تیسری کوشش پر عالمی ادارے کے ممبر ممالک کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے سید اکبر الدین نے کہا کہ نتیجہ متوقع خطوط پر منطبق ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *