China's defense minister defends intercepting U.S. destroyer in Taiwan Straitتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن،(اے یو ایس )امریکی بحریہ نے ایک چینی جنگی بحری جہاز کی ایک ویڈیو ریکارڈنگ شائع کردی جو آبنائے تائیوان میں ایک امریکی بحری جہاز ڈسٹرائر کے قریب پہنچ کر اس کے سامنے سے اس طرح سے گزر رہا ہے جسے امریکی بحریہ نے “غیر محفوظ” قرار دیا ہے۔امریکی فوج نے کہا کہ امریکی ڈسٹرائر “چنگ ہن” اور کینیڈین فریگیٹ “مونٹریال” ہفتے کے روز آبنائے تائیوان کی معمول کی آمدورفت کر رہے تھے جب چینی جہاز نے 137 میٹر کے فاصلے پر ڈسٹرائر کے سامنے سے اس کا راستہ کاٹ دیا۔

امریکی بحریہ کی طرف سے جاری ویڈیو میں ایک چینی جنگی بحری جہاز امریکی گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر کے سامنے سے راستہ عبور کرتے ہوئے دکھائی دے رہا۔ اس سے امریکی جہاز رفتار کرنے پر مجبور ہو گیا تاہم اس نے رفتار تبدیل نہیں کی۔چینی جہاز کو انگریزی میں ایک پیغام دیا گیا جو ریڈیو پر سنا جا سکتا ہے جس میں “نیویگیشن کی آزادی کو محدود کرنے کی کوششوں” کی وارننگ دی گئی تھی، تاہم ہوا کی وجہ سے اس جملے کا صحیح مطلب واضح نہیں ہو سکا تھا۔چین نے اس واقعے پر امریکی تنقید پر براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے پیر کو تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *