Bilawal Bhutto and Shahbaz Sharif discuss APCتصویر سوشل میڈیا

چین نے برطانیہ کو انتباہ دیا ہے کہ وہ امریکہ کے اشاروں پر نہ چلے۔چین کے سفیر متعین یو کے نے کہا کہ اگر برطانیہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے معاملہ پر چینی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرتا ہے تو چین بھی اس کا منھ توڑ جواب دے گا۔

چینی سفیر نے مزید کہا کہ برطانیہ کو امریکہ کے اشاروں پر نہیں چلنا چاہئے۔واضح ہو کہ چین اور برطانیہ ایک دوسرے کے خلاف متواتر بیان جاری کر رہے ہیں۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک روب نے اتوار کے روز چین کے صوبے ایغور مسلمانوں کے خلاف وسیع پیمانے پر حقوق انسانی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ۔

جواب میں چینی سفیر متعین برطانیہ نے کہا کہ چین اگر اس کے عہدیداروں پر پابندی لگاتا ہے تو وہ بھی اس کا منھ توڑ جواب دے گا۔ چینی سفیر نے یہ بھی کہا کہ یو کے امریکہ کے اشاروں پر نہ چلے۔برطانیہ اور چین کے درمیان ہانگ کانگ کے معاملہ پر پہلے ہی سے کشیدگی ہے ۔

ہانگ کانگ برطانیہ کا نو آبادی رہ چکا ہے۔برطانیہ نے 1997میں ہانگ کانگ کو خود مختاری کی شرط کے ساتھ چین کو سونپا تھا۔ حالانکہ نئے قومی سلامتی قانون کے حوالے سے برطانیہ نے کہا کہ چین 1997میں ہوئے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے ۔

ہانگ کانگ اور ایغور مسلمانوں کے علاوہ برطانیہ نے 5جی موبائل نیٹ ورک سے چینی کمپنی ہواؤ پر بھی پابندی لگا دی جس سے دونوں کے درمیان ٹکراؤ اور بڑھ گیا۔

اس سے قبل برطانیہ کے وزیر خارجہ نے اشارے دیے تھے کہ برطانیہ ہانگ کانگ کے ساتھ حوالگی معاہدے کو ختم کر سکتا ہے ۔ برطانیہ ہانگ کانگ میں چین کے نئے قوامی سلامتی قانون کی مخالفت کر رہا ہے ۔ برطانیہ کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی قانون کے ذریعہ چین ہانگ کانگ کی خود مختاری ختم کرنا چاہتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *