Chinese factory churns out British flags after Queen's deathتصویر سوشل میڈیا

لندن:(اے یوایس ) ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال کے نوے منٹ بعد شنگھائی کے جنوب میں واقع ایک فیکٹری کو برطانیہ کے جھنڈے بنانے کے آرڈرز امڈنا شروع ہو گئے۔شنگھائی کی “شاوگزنگ چوانگ ڈونگ ٹوئر آرٹیکل کمپنی ” کے ایک سو سے زیادہ ملازمین نے دوسرے سب کام ایک طرف رکھ دیے اور صبح ساڑھے سات بجے سے ہر روز 14 گھنٹے صرف اور صرف برطانوی تھیم والے پرچم بنائے۔جنرل مینیجر فین ایپنگ کے مطابق انہوں نے پہلے ہفتے کم از کم پانچ لاکھ جھنڈے بنائے۔ان میں سے کچھ برطانوی پرچم تھے جنہیں سوگواروں نے بلند کرنا تھا یا گھروں کے باہر لہرایا جانا تھا۔ دوسروں میں الزبتھ کا پورٹریٹ اور ان کی پیدائش اور موت کے سال دکھائے گئے تھے۔ان کی چوڑائی 8 سے 59 انچ تک تھی اور ہر ایک تھوک میں لگ بھگ ایک ڈالر کا تھا۔

ایپنگ کے مطابق پہلے گاہک نے ہزاروں جھنڈوں کا ایک آرڈر چینی وقت کے مطابق صبح تین بجے بھیجا۔ اس نے بتایا کہ اس صبح فیکٹری نے اپنے اسٹاک سے 20 ہزار جھنڈے بھیجے۔اس نے بتایا کہ گاہک جھنڈے لینے کے لیے ہماری فیکٹری میں براہ راست آیا۔ بہت سے جھنڈے تو ابھی پیک بھی نہیں ہوئے تھے ، انہیں ایک باکس میں ڈالا گیا اور وہاں سے لے جایا گیا۔یہ کمپنی الزبتھ کے انتقال سے قبل فٹ بال ورلڈ کپ کے جھنڈے بنا رہی تھی۔چوانگ ڈونگ کمپنی 2005 سے اس صنعت میں موجود ہے اور ورلڈ کپ اور کھیلوں کی دوسری تقریبات یا قومی دن کی تقریبات کے لیے جھنڈے بناتی ہے۔ یہ اسپورٹس کے تھیم پر مبنی اسکارف اور بینرز بھی بناتی ہے۔کمپنی کی ایک ملازم نی گوزہن نے بتایا کہ اس نے اپنے کام کے ذریعے دنیا کے بارے میں معلومات حاصل کی ہیں۔نی نے جو ملکہ کےپورٹریٹ کے جھنڈے سی رہی تھیں کہا کہ میں حالیہ واقعات کے بارے میں بہت کچھ سیکھ چکی ہوں ، میرے علم میں اضافہ ہو گیا ہے۔ اس لیے مجھے فخر ہے اور میں خوش ہوں کہ میں پرچم بنا رہی ہوں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *