Chinese soldier held in eastern Ladakh after ‘straying’ across LACتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی/ لداخ:( اے یوایس ) ہندستان۔ چین کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول کو لے کر جاری تنازعہ کے درمیان سلامتی دستوں نے لداخ کے چمار۔ ڈیمچوک علاقے میں ایک چینی فوج کو پکڑا ہے۔

سلامتی دستوں سے منسلک ذرائع نے یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ وہ ممکنہ طور پر غلطی سے ہندستانی سرحد میں گھس آیا ہے۔ اسے طئے پروٹوکول کے تحت قانونی تقاضے مکمل ہونے کے بعد چینی فوج کو واپس سونپ دیا جائے گا۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، ‘ لداخ کے چمار۔ ڈیمچوک علاقے میں سلامتی دستوں کے ذریعہ چینی فوجی کو پکڑا گیا۔ وہ انجانے میں ہندستانی سرحد میں داخل ہو گیا ہو گا۔ طئے شدہ پراسیس پر عمل کرنے کے بعد وہ پروٹوکول کے مطابق واپس چینی فوج میں جائیں گے’۔

ذرائع نے کہا کہ چینی فوج کے 6 ویں موٹرائزڈ انفینٹری ڈویڑن کے سپاہی سے پوچھ گچھ کر رہی ہے کہ وہ جاسوسی مشن پر تھا یا نہیں۔

ذرائع نے کہا کہ اس کے پاس سے سول اور ملٹری دستاویز ملے ہیں۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چینی فوجی اپنا یاک برآمد کرنے کے لئے ہندستان میں آ گیا۔

ذرائع نے کہا کہ وہ اکیلا تھا اور اس کے پاس کوئی ہتھیار نہیں تھا۔ کہا گیا کہ ‘ اگر وہ انجانے میں داخل ہوا ہے تو اسے پروٹوکول کے مطابق، واپس چینی فوج کو سونپ دیا جائے گا’۔ بتایا گیا کہ یہ واقعہ اتوار کی رات کا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ فوج اب ایک رسمی بیان تیار کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *