بیجنگ: چینی ٹینس کھلاڑی بالو زینگ پر میچ فکسنگ کی بات کا اعتراف کرنے پر 9 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی۔ انٹرنیشنل ٹینس انٹیگریٹی ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ 21 سالہ کھلاڑی کو ایک مخالف نے اکتوبر 2022 میں مصر میں ہونے والے ایک ٹورنامنٹ کے دوران جان بوجھ کر میچ ہارنے کے لیے رقم کی پیشکش کی تھی۔ب
الو زینگپر 5,000 ڈالر کاجرمانہ بھی کیا گیا ہے۔ 2,000 ڈالرجرمانہ معطل کر دیا جائے گا۔ اس کھلاڑی نے انسداد بدعنوانی قوانین کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا تھا۔ انہیں 27 اکتوبر کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا تھا۔