CIA chief says no intelligence that Putin is in bad healthتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: (اے یو ایس ) امریکہ کے سراغرساں ادارے (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کے بیمار ہونے سے متعلق کوئی انٹیلی جنس اطلاعات موجود نہیں ہیں۔صدر پوتن رواں برس 70 سال کے ہو جائیں گے اور میڈیا میں اس حوالے سے غیر مصدقہ اطلاعات موجود ہیں کہ صدر پوتن ممکنہ طور پر بیمار ہیں اور کینسر کے مرض کا شکار ہیں۔

مگر ولیم برنز نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں۔ انھوں نے ازراہِ مذاق یہ بھی کہا کہ وہ تو ’بہت صحت مند‘ نظر آ رہے ہیں۔انھوں نے یہ تبصرہ ایسے وقت میں کیا ہے جب امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے مزید ہتھیار فراہم کرے گا۔اس سے پہلے روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا تھا کہ یوکرین میں روس کی عسکری توجہ اب ’صرف‘ مشرق پر نہیں۔

بادی النظر میں اس کا مطلب ہے کہ ماسکو نے مغرب کی جانب سے یوکرین کو ایسے ہتھیاروں کی فراہمی کے بعد اپنی حکمتِ عملی میں تبدیلی کی ہے۔ڈائریکٹر سی آئی اے ولیم برنز نے کولوراڈو میں ایسپن سکیورٹی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’صدر پوتین کی صحت کے بارے میں کئی افواہیں ہیں اور جہاں تک ہمیں معلوم ہے، وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔‘اس بات پر شرکا کی ہنسی کے جواب میں انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ باضابطہ انٹیلی جنس تجزیہ نہیں۔برنز خود بھی ماسکو میں امریکہ کے سفیر رہ چکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وہ دو دہائیوں سے بھی زیادہ عرصے سے روسی رہنما کا مشاہدہ کر چکے ہیں اور ان سے رابطے میں بھی رہے ہیں۔سی آئی اے سربراہ نے کہا کہ صدر پوتین ’کنٹرول رکھنے، خوفزدہ کرنے اور حساب برابر کرنے‘ پر یقین رکھتے ہیں اور گذشتہ دہائی میں ان کے مشیروں کا حلقہ سکڑنے کے بعد ان کی طبعیت میں اس حوالے سے مزید سختی پیدا ہوئی ہے۔’انھیں یقین ہے کہ بطور روسی رہنما ان کی تقدیر میں لکھا ہے کہ وہ روس کو دوبارہ ایک عظیم قوت بنائیں گے۔ وہ مانتے ہیں کہ ایسا کرنے کے لیے روس کے آس پاس کے خطوں میں اپنا اثر و رسوخ قائم کرنا بہت اہم ہے اور وہ یوکرین کو کنٹرول کیے بغیر ایسا نہیں کر سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *