بنگلور: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران معروف مورخ رام چندر گوہاکو آج بنگلور میں گرفتار کر لیا گیا۔

موصول اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح 11بجے رام چندر گوہا سمیت25افراد کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے تھے۔پولس نے رام چندر گوہا کو اس وقت گرفتار کر کے وین میں پٹخ دیا جب انہوںنے ایک پہر امن ریلی نکالنے کے اپنے حق کا استعمال کرنے کی کوشش کی۔

پولس نے آس پاس کی گلیوں اور سڑکوں سے بھی احتجاج میں شامل ہونے کے لیے آنے والے لوگوں کوگرفتار کر لیا۔ایسی ہی صورت حال میسور سرکل پر دیکھی گئی اور وہاں بھی لوگ جمع ہونا شروع ہو گئے۔

پولس نے احتجاجیوں کو بسوں میں اور خواتین کو آٹو رکشہ میں بٹھا کر تھانے لے جایا گیا۔کنڑ چالووالی وٹال پاکشا کے رہنما وٹل ناگراج کوبھی احتجاج کے لیے نکلنے سے چند منٹ پہلے ہی ڈولارز کالونی سے گرفتار کر لیا گیا۔ بنگلور کے تمام حساس علاقوں میں دفعہ144نافذ کر کے امن و قانون برقرر رکھنے کے لیے ریزرو پولس فورس کی کم و بیش 40پلٹنیں تعینات کر دی گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *