Clashes in Iraq’s Kirkuk kill three protesters; more than a dozen injuredتصویر سوشل میڈیا

بغداد(اے یو ایس )عراق کے شمالی شہر کرکوک میں ہفتے کے روز مظاہروں کے دوران میں جھڑپوں میں 3شہری ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔مقامی ہیلتھ اتھارٹی کے ڈائریکٹر زیاد خلف نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ہلاک ہونے والوں کی شناخت اور حالات فوری طور پر واضح نہیں۔ زخمی ہونے والے افراد کو گولیوں، پتھروں یا شیشے سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

زخمیوں میں سیکورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔کرکوک پولیس کے ترجمان عامر شوانی نے بھی علاقائی نشریاتی ادارے کردستان 24 سے گفتگو میں3 ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔کرکوک میں حکام نے کرفیو نافذ کر دیا تھا اور پولیس کو بفرکے طور پر متحارب فریقوں کے مظاہروں کو روکنے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ایک طرف کرد باشندوں نے احتجاجی ریلی نکالی تھی جبکہ دوسری طرف ترکمن اور عرب باشندے احتجاج کررہے تھے۔

کرد مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے انتباہی گولیاں چلائی گئیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے نامہ نگار نے بتایا کہ شہر کی ایک مرکزی شاہراہ پر گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔کرکوک میں گذشتہ ایک ہفتے سے کشیدگی پائی جارہی ہے۔یہ کثیر لسانی اور کثیر نسلی شہربغداد میں وفاقی حکومت اور شمال میں خود مختار کردستان کے علاقائی حکام کے درمیان متنازع ہے۔عراقی حکومت اس کا کنٹرول اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے جبکہ خودمختار کردستان کے حکام اس کو اپنے علاقے کا حصہ قرار دیتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *