واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ وہ مشرقی لداخ میں ہندوستان اور چین کے ذریعہ اپنی فوجیں پیچھے ہٹانے کی خبروں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ مشرقی لداخ میں ہندوستا ن اور چین کے ذریعہ فوجیوں کو پیچھے ہٹانے پر متفق ہونے کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے گذشتہ روز یہ بیان جاری کیا۔ دونوں ممالک نے پینگونگ جھیل کے شمالی اور جنوبی اطراف سے فوج اور اسلحہ ہٹانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے ڈیلی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے فوجیوں کے پیچھے ہٹانے کی خبروں پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ تناو¿ کو کم کرنے کے لئے حالیہ کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے لداخ کے علاقے پینگوگ سے ہندوستان اور چین کے فوجیوں کے پیچھے ہٹنے کی خبروں پر ایک سوال کے جواب میں کہا ‘ہم واقعی صورت حال پر قریبی نگاہ رکھیں گے کیونکہ دونوں فریق ایک پرامن تصفیہ کی سمت کام کر رہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور چین کے مابین فوجی تعطل پچھلے سال 5 مئی کو پینگونگ جھیل کے علاقے میں پرتشدد تصادم کے بعد شروع ہوا تھا اور اس کے بعد دونوں فریقوں نے بڑی تعداد میں فوج اور مہلک ہتھیاروں کو تعینات کیا تھا۔