Cobra in a taxi kills family of 4 in Egyptتصویر سوشل میڈیا

قاہرہ: (اے یو ایس ) مصرمیں ایک ٹیکسی میں موجود کوبرا سانپ کے ڈسنے سے ایک ہی خاندان کے کم سے کم چار افراد کی موت کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ یہ واقعہ رواں سال جون میں پیش آیا تھا مگر اس کی تحقیقات کی جا رہی تھیں۔ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی کے شریک مالک کی طرف سے دیا گیا ایک کوبرا کسی دوسرے مقام تک پہنچانا تھا مگر یہ کوبرا اپنے کارٹن سے باہر نکل آیا اور اس نے ٹیکسی میں جانے والے چار مسافروں کو ڈس کرہلاک کیا اور ڈرائیور کو بھی مار ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 26 جون کو مصر کی کفر الشیخ گورنری میں پیش آیا۔26 جون کو ایک خاندان جس میں میاں بیوی، ایک رشتہ دار اور اس کی معمر خالہ نے کار کرایہ پرلی۔ ڈرائیور نے اپنی سیٹ کے پیچھے ایک کارٹن میں کوبرا سانپ بند کررکھا تھا۔اسکندریہ کی ایک پارکنگ اسٹینڈ سے چلنے والی ٹیکسی کفر الشیخ کی طرف روانہ ہوئی۔ راستے میں ڈرائیور کو سانپ بھیجنے والے شخص کی فون کال آئی۔اس نے کال سنی اور اسے بتایا کہ سانپ بہ خیریت ہے اور وہ اپنے ڈبے میں بند ہے۔ جیسے ہی اس کی کال ختم ہوئی تو سانپ ڈبے سے باہر نکل آیا اور گاڑی کے فرش پر رینگتا ہوا سواریوں پر چڑھ دوڑا۔سواریوں کو ڈسنے اور ان کی موت واقعے ہونے کے بعد سانپ ایکسیلیٹر پیڈل سے باہر نکلا اور ڈرائیور پر حملہ کردیا۔

سانپ کے ڈسنے سے کار کا اسٹئیرنگ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا اور کار سامنے ایک کار اور کنکریٹ کی رکاوٹ سے جا ٹکرائی جس کے میں ڈرائیور کی بھی موقعے پرموت واقع ہوگئی۔ اس طرح سانپ کی وجہ سے پانچ افرادموقع پر ہلاک ہوگئے۔کوبرا کار سے باہر نکلا مگر شہریوں نے اسے گھیر کار مار ڈالا۔ فوت ہونے والے شہریوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ اس واقعے کو قدرت پر نہیں ڈالنا چاہیے۔ اگر ڈرائیور زندہ ہوتا تو اس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ چلایا جاتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *