Committee formed to reopen girls' schools: Islamic Emirateتصویر سوشل میڈیا

کابل: اسلامی امارات نے کہا ہے کہ لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے کی راہ ہموار کرنے لیے ایک8رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ جو ہمہ پہلو غور و فکر اور مختلف حلقوں سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد اس ضمن میں کیا اور کب قدم اٹھاناہے تجویز کرے گی۔ اسلامی امارات کے نائب ترجمان انعام اللہ سمنگانی کے مطابق سپریم جج عبد الحکیم حقانیکو اس کمیٹی کا چیرمین مقرر کیا گیا ہے۔ سمگانی نے کہا کہ اس کمیٹی کے8اراکین ہیں ۔ اس کے اراکین میں علما، ماہرین تعلیم اور عمائدین شامل ہیں۔

کمیٹی نے لڑکیوں کے ہائی اسکول دوبارہ کھولنے کی جانب کچھ کام کیا ہے ۔اور ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں یہ مسئلہ طے پا جائے گا ۔واضح ہو کہ کم و بیش ڈھائی سو دنوں سے درجہ ششم سے دوازدہم تک کی طالبات کے اسکول جانے پر پابندی عائد ہے۔ دریں اثنا لڑکیوں نے کہا کہ وہ لڑکیوں کے اسکولوں کو دوبارہ کھولنےمیں اس طویل تاخیر سے عاجز آچکی ہیں۔ حکومت وقت کے اکابرین و حکام جو کچھ بھی کہہ اور کر رہے ہیں سب دکھاوا اور بہانے ہیں ۔ وہ اس کی ذمہ داری ایک محکمہ سے دوسرے محکمے پر ڈال کر وقت گذاری کر رہے ہیں اور لڑکیاں اسکول کھلنے کے انتظار میں سوکھ رہی ہیں۔

اسکولوں کو نہ کھولنے کے خلاف احتجاج کرنے والی لڑکوین میں سے ایک مونسہ مباریز نے کہا کہ ہم اسکول کھولنے کی اپیل کر تے ہیں ۔پچھلے9ماہ سے اس سرزمین کی بچیوں کو جنسی تفریق کی بنیاد پر لڑکیوں کو تعلیم حاصل کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ واضح ہو کہ اسلامی امارات کے بر سر اقتدار آنے کے بعد لڑکیوں کے درجہ ششم تا دوازدہم جماعتوں والے اسکولوں کو بند کرنے پر قومی و بین الاقوامی سطح پر شدید ردعمل ظاہر کیا جارہا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *