نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس اور دیگرحزب اختلاف جماعتوں پر الزام لگایا کہ وہ شہریت قانون (ترمیمی) پر جھوٹ پھیلا رہی ہیں اور ان سے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہے تو وہ سرعام اعلان کریں کہ وہ تمام پاکستانیوں کو ہندوستانی شہریت دینے کے لیے تیار ہیں۔

جھارکھنڈ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ کانگریس اور اس کی حلیف جماعتیں ہندوستانی مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے خوف و دہشت کا ماحول پیدا کر رہی ہیں۔وہ تشدد پھیلارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون کسی ہندوستانی کے حقوق سلب نہیںکرے گا اور نہ ہی کسی ہندوستانی کو اس قانون سے کوئی نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے طلبا برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ جمہوری طریقہ سے احتجاج کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئین ہند ہماری مقدس کتاب ہے۔

میں کالجوں کے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ہماری پالیسیوں پر مباحثہ کریں، جمہوری طور پر مظاہرے کریں۔ ہم آپ کی بات سنیں گے۔ لیکن بد قسمتی سے کچھ پارٹیاں ، شہری نکسلی ہمارے کندھوں پر بندوق رکھ کر چلا رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے ٹوئیٹر کا بھی سہارا لیا اور ٹوئیٹر کے توسط سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مفادات میں دلچسپی رکھنے والوں کو ملک کوتقسیم کرنے اور گڑبڑ پھیلانے کی ہر گز اجازت نہیں دی جا سکتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *