کولکاتا: کانگریس پارٹی کے رہنما اور سابق رکن پارلیمان کیرتی آزاد اورہریانہ کانگریس کے سابق صدر اشوک تنور اور باہر جنتا دل یونائیٹڈ سے نکالے گئے لیڈر پون کمار نے ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ کیرتی آزاد نے منگل کے روز یہاں ترنمول کانگریس کی سربراہ اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔
کیرتی آاد نے ترنمول میں شامل ہونے کے بعد نامہ نگاروں سے کہا کہ آج ملک کو ایک ایسی شخصیت کی ضرورت ہے جو ملک کو صحیح اور نئی سمت دکھا سکے۔ محترمہ بنرجی میں یہ قائدانہ صلاحیت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے محترمہ بنرجی نے زمینی سطح پر عام لوگوں سے منسلک ان کے مسائل کو سلجھا رہی ہیں، وہ ملک کی خدمت کے لئے ان کے جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔اسی دوران جنتا دل یونائیٹڈ کے سابق رہنما پون کمار نے بھی ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کر کے بہار میں بنگال کی وزیر اعلیٰ کا پہلا حملہ کرا دیا۔
