نئی دہلی: سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر جتن پرساد بی جے پی میں شامل ہو گئے ۔مسٹر پرساد کو قومی دارالخلافہ میں بی جے پی کے صدر دفتر میں ایک مختصر پروگرام کے دوران مرکزی وزیر پیوش گوئل نے رکنیت دی۔ اس دوران گوئل نے کہا کہ پرساد، پارٹی میں شامل ہونے سے پارٹی کو تقویت ملے گی۔
اس کے دوران ،جتن پرساد نے کہا کہ اگر آج بھی ایسی کوئی پارٹی ہے جو حقیقت میں ایک ادارہ کی حیثیت سے کام کرتی ہے تو وہ بی جے پی ہے۔ باقی پارٹیاں صرف انفرادی اور علاقائیت تک ہی محدود ہیں۔جتن پرسادا نے مجھے نئے ہندوستان میں بھی تھوڑا سا حصہ ادا کرنے کا موقع ملے گا جو وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ملک کی تعمیر نو کی جارہی ہے۔
کانگریس کا ذکر کرتے ہوئے پرساد نے کہا کہ اگر پارٹی میں رہ کر آپ لوگوں کا کوئی فائدہ نہیں ہوسکتا تو پھر وہاں رہنے کا کیا فائدہ۔ مجھے امید ہے کہ بی جے پی سماجی خدمت کا ذریعہ بنے گی۔ آئندہ سال ہونے والے اترپردیش اسمبلی انتخابات سے قبل جتن پرساد کی بی جے پی میں شمولیت کو سیاسی سطح پر کافی اہم سمجھا جا رہا ہے ۔بی جے پی میں باقاعدہ شمولیت کے بعد جتن پرساد نے بی جے پی صدر جے پی ندا سے ان کی رہائش گاہ جا کر ملاقات کی۔