Congress' Randeep Surjewala, Digvijay Singh test positive for Covid-19تصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: یہاں موصول اطلاع کے مطابق کانگریس کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ ، پارٹی کے جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا اور شرومنی اکالی دل کی رہنما ہرسمرت کور بادل کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ان تینوں رہنماو¿ں نے جمعہ کو ٹویٹ کرکے یہ معلومات دی ہیں۔

دگ وجے سنگھ نے کہا کہ میری کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔ میں فی الحال اپنی دہلی کی رہائش گاہ پر آئیسولیشن میں ہوں۔ اس دوران میرے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد خود کو آئیسولیشن میں رہتے ہوئے اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

کانگریس کے چیف ترجمان سرجے والا نے کہا کہ جمعہ کی صبح کورونا جانچ میں مجھے کورونا وائرس کے انفیکشن ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ گزشتہ پانچ دنوں کے اندر مجھ سے جو رابطے میں آئے ہیں تو برائے مہربانی آئیسولیشن میں رہیں اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ سابق مرکزی وزیر ہرسمرت نے کہا کہ میر ی کورونا ٹیسٹ رپورٹ پازیٹیو آئی ہے تاہم ان کی ہلکی علامات ہیں۔ میں نے اپنے آپ کو آئیسولینسن میں کرکرلیا ہے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *