Conspiracy being hatched to kill me, says Imran Khanتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اور انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی ہے جس میں انہوں نے ان تمام لوگوں کا نام لیا ہے جنہوں نے گزشتہ سال سے ان کے خلاف سازش کی ہے۔سابق وزیر اعظم تسلسل سے یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں غیر ملکی طاقتوں نے مقامی سیاستدانوں کی مدد سے عہدے سے ہٹایا، کیونکہ انہوں نے ایک آزاد خارجہ پالیسی پر عمل کیا، سیالکوٹ میں طاقت کے شو میں کرپشن کے خاتمے کی بات بھی کہی تھی۔

مارچ کے اواخر میں اپنی حکومت کے آخری چند ہفتوں کے دوران پہلی بار خان کی جان کو لاحق مبینہ خطرے کے بارے میں فیصل واودا نے بات کی تھی۔ اپنی تقریر میں سابق وزیر اعظم خان نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ اسلام آباد کی طرف ان کے منصوبہ بند مارچ میں شرکت کریں، اور وارننگ دی کہ اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو ملک تباہ ہو جائے گا۔

واضح ہو کہ ”امپورٹڈ حکومت“ کے خلاف احتجاج اور حقیقی آزادی حاصل کرنے کے لیے عمران خان کی قیادت میں 20مئی کو اسلام آباد چلو مارچ ہو رہا ہے جس میں 2ملین سے زائد لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔وہ شہباز شریف قیادت والی حکومت سے کہہ چکے ہیںکہ مارچ میں رککاوٹیں ڈالنے کے لیے خواہ کتنے ہی کنٹینر کیوں نہ کھڑے کر دیے جائیں 20لاکھ افراد وفاقی دارالخلافہ پہنچ کر ہی دم لیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *