اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اتوار کو سابق وزیر اعظم عمران خان پرنشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی حکومت گرانے کی سازش وائٹ ہاو¿س میں نہیں بلکہ بلاول ہاو¿س میں بنائی گئی تھی۔ اہم بات یہ ہے کہ عمران خان اپنی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے لائی گئی تحریک عدم اعتماد کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہونے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔
کراچی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ خان کے دعووو¿ں کے برعکس، ان کے خلاف کوئی غیر ملکی سازش نہیں تھی اور انہیں صرف ایک جمہوری عمل کے ذریعے ہٹایا گیا، یہ ملک کی پارلیمنٹ اور سیاسی کارکنوں دونوں کی فتح ہے۔
ایکسپریس ٹربیون اخبار کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو جمہوری ہتھیار کے طور پر استعمال کیا اور ان کی حکومت گرادی۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان کبھی آپ کے یا عوام کے نمائندے نہیں تھے انہیں ہم پرمسلط کیا گیا تھا انہوں نے اقتدار سنبھالا لیکن انہوں نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔
