لاہور: پاکستانی پولس کے ایک کانسٹبل کو گذشتہ سال توہین رسالت کے الزامات سے بری ہو جانے والے شخص کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولس ترجمان احمد نواز کے مطابق کے صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں محمد وقاص نام کے اس شخص کو جسے حال ہی میں توہینِ رسالت کے الزام میں لگ بھگ تین سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا تھا اس اس کانسٹبل نے قتل کر دیا تھا ۔
پولیس کے مطابق ملزم حال ہی میں پولیس میں بھرتی ہوا تھا اور کانسٹبل بننے کے لیے زیرِ تربیت تھا۔ صادق آباد صدر تھانے کے ایس ایچ او رانا محمد اشرف نے بی بی سی کو بتایا کہ21سالہ کانسٹبل نے قتل کرنے کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔
اس نے پولیس کے بتایا کہ وہ 2016 سے ہی محمد وقاص کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا تھا تاہم اس وقت وہ جیل چلا گیا تھا 2016 میں محمد وقاص کو سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر توہین آمیز خاکے شیئر کرنے پر توہینِ رسالت کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق2020 میں صادق آباد کی ایک عدالت نے اسے سزا سناتے ہوئے جیل بھیج دیا تھا۔