Consumer prices in Saudi Arabia rose 3% in August on higher food and transport costsتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یو ایس ) سعودی عرب میں اشیائے خورو نوش اور ٹرانسپورت کے اخراجات میں پچھلے سال کے مقابلے میں تین فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ اضافہ ماہ اگست کے دوران ہوا ہے۔ اس بارے میں سرکاری طور پر اعداد وشمار جاری کیے گئے ہیں۔ماہ جولائی میں یہ اضافہ دو اعشاریہ سات فیصد تھا۔ اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ خوارک، مشروبات کی قیمتوں اور ٹرانسپورٹ کے کرائے اس اضافے کا اہم سبب بنے ہیں۔ کیونکہ ماہ اگست کے دوران یہی تین شعبے بنیادی طور پر افراط زر کا ذریعہ بنے ہیں

اعداد وشمار مرتب کرنے والے شعبے کے مطابق اشیائے خورو نوش اور ٹرانسپورٹ میں کے اخراجات میں چار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گوشت کی قیمتوں میں چھ اعشاریہ سات فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس وجہ سے خوراک اور مشروبات کا اضافہ صارفین تک پہنچتے پہنچتے اٹھارہ اعشاریہ آٹھ فیصد تک چلا گیا۔ اگست کے دوران قیمتوں میں اضافہ 0،4 فیصد تھا۔یہ معمولی طور پر ماہ جولائی کے مقابلے میں مختلف رہا۔ کہ جولائی میں یہ اضافہ 0،5 فیصد تھا۔ لیکن ماہانہ سی پی آئی خوراک اور ٹرانسپورٹ کی وجہ سے 0،8 فیصد کو چھونے لگا۔ سب سے زیادہ اضافے کا رجحان کھانے پینے سے متعلق اشیا میں آیا، یہ 0،9 فیصد تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *