سرینگر: (اے یوایس)جموں وکشمیر میںکٹھوعہ ضلع کی پولیس لائنز کے اندر پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹبل ہلاک ہوگیا۔اطلاعات میں بتایا جارہا ہے کہ ڈیوٹی سے واپس آنے کے بعد گذشتہ شام کٹھوعہ کی ضلع پولیس لائنز (ڈی پی ایل) کے اندر کچھ پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے۔
اس جھڑپ کے دوران ایک ہیڈ کانسٹبل، جس کی شناخت ،محمد یونس کے نام سے ہوئی ، اس وقت ہلاک ہوگیا جب ایک کانسٹبل نے فائرنگ کر دی۔اطلاعات کے مطابق ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور جھگڑے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔
