Corona vaccine completely safe : says Saudi health ministerتصویر سوشل میڈیا

ریاض:(اے یوایس) سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اس بارے میں ہم نے ہر طرح کی تسلی اور اطمینان کرلینے کے بعد ہی ویکسین کی منظوری دی۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ کرونا ویکسین کے بارے میں جو لوگ باتیں کرتے ہیں وہ حقیقت سے دور ہیں، ویکسین کے منفی اثرات کے حوالے سے ان کے پاس کوئی علمی دلیل نہیں۔ایک انٹرویو میں وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں نے ویکسین لگائی ہے اور میں اس حوالے سے مکمل طور پر مطمئن ہوں۔

کرونا ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اس بارے میں ہم نے ہر طرح کی تسلی اور اپنا اطمینان کرلینے کے بعد ہی ویکسین کی منظوری دی۔انہوں نے کہا کہ ویکسین کی منظوری سے قبل سعودی ماہرین کے علاوہ دیگر ماہرین نے بھی ہر طرح سے ویکسین کی جانچ کی ہے، تاریخ میں یہ بات ثابت ہے کہ وبائی امراض سے بچانے کے لیے تیار کی جانے والی ویکسینز نے بہتر طور پر کام کیا ہے۔

ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا تھا کہ ویکسین کے خلاف جو باتیں کرتے ہیں انہیں چاہیئے کہ وہ ایک بھی علمی دلیل پیش کریں کیونکہ ہم نے اس ویکسین کا ہر طرح سے تجزیہ کرنے کے بعد اسے منظور کیا ہے۔اس سے قبل وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مملکت میں ویکسین حاصل کرنے کے لیے شروع کی جانے والی مہم میں اب تک 3 لاکھ سے زائد افراد نے خود کو رجسٹرکروا لیا ہے۔

ویکسین لگوانے کے لیے وزارت صحت کی جانب سے صحتی اور توکلنا ایپ پر رجسٹریشن کا آغاز بدھ 16 دسمبر سے کیا گیا تھا، محض 2 دن کے اندر رجسٹر کروانے والوں کی تعداد 3 لاکھ سے بڑھ چکی ہے جس میں ہر گزرتے لمحے کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *