ریاض:( اے یوایس) سعودی عرب کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ سلطنت میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے اور گزشتہ تین روزکے دوران سیکڑوں نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔وزارت صحت کے بیان کے مطابق ان نئے کیسز میں سے سب سے زیادہ جدہ سے پھر مدینہ اور حائل شہر میں سامنے آئے ہیں۔
اس کے علاوہ کرونا کے سبب 29 افراد اپنی جانیں کھو چکے ہیں۔ مملکت میں کرونا کے سبب ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد4875 تک پہنچ گئی ہے۔
اس کے علاوہ کرونا کے 602 مریضوں کے ٹیسٹ ریزلٹ منفی آئے ہیں جس کے بعد کرونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد 3 لاکھ36 ہزار387 تک پہنچ گئی ہے۔جن میں سے 3لاکھ 21ہزار صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے گھر واپس جا چکے ہیں۔