نئی دہلی،واشنگٹن،پیرس :(اے یوایس)دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباءسے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 کروڑ 8 لاکھ90 ہزار44 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 24 لاکھ53 ہزار834ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 26 لاکھ 65 ہزار 560 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 96 ہزار 67 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 8 کروڑ 58 لاکھ 42 ہزار 231 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 2 ہزار 544 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 84 لاکھ 53 ہزار 526 ہو چکی ہے۔کورونا وائرس کے امریکا میں 93 لاکھ 54 ہزار 485 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 18 ہزار 227 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 85 لاکھ 96 ہزار 497 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
ہندوستان کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 56 ہزار 38 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 9 لاکھ 50 ہزار 201 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 42 ہزار 178 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 99 لاکھ 79 ہزار 276 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 81 ہزار 446 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 12 ہزار 151 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 18 ہزار 933 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 40 لاکھ 71 ہزار 185 ہو چکی ہے۔فرانس میں کورونا وائرس کی وباءسے مجموعی اموات 83 ہزار 122 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 35 لاکھ 14 ہزار 147 رپورٹ ہوئے ہیں۔اسپین میں کورونا وائرس کی وباءسے اموات 66 ہزار 316 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 31 لاکھ 7 ہزار 172 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 94 ہزار 540 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 27 لاکھ 51 ہزار 657 ہو گئے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 27 ہزار 738 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 26 لاکھ 9 ہزار 359 ہو چکے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس 67 ہزار 74 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 23 لاکھ 62 ہزار 364 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 39 ویں نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 6 ہزار 445 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 73 ہزار 702 تک جا پہنچی ہے۔1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین کا اس فہرست میں نمبر 84 ہو چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 89 ہزار 806 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 ہوگئی۔پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔
