اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے جمعہ کے روزز کہا کہ حکومت نے کووروناوائرس سے متاثرہ ایران سے پاکستانی زائرین کی واپسی سے پیدا شدہ صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک منصوبہ تیار کر لیا۔

ڈاکٹر مرزا نے کہا کہ انہوں نے بذات خود تفتان ۔زاہدان سرحد پر جا کر صورت حال کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈاکٹر ظفر نے کہا کہ آئندہ چند روز میں حکام ایران سے وطن واپس آنے والے پاکستانی زائرین کو ملک میں داخل ہونے کے لیے مکمل طبی معائنہ کے بعد بتدریج اجازت دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ داخلے کا ناکہ مضبوط تر کیا جا رہا ہے۔اتوار کو پاکستان نے ایران سے اپنی سرحد بند کر کے سرحدی اضلاع میں ہنگامی حالات کا اعلان کر دیا تھا۔

بدھ کے روز پاکستان میں کورونا وائرسد کے دو کیس سامنے آئے۔ان میں سے ایک کراچی اور ایک اسلام آباد کا مریض تھا۔یہ دونوں حال ہی میں ایران سے واپس آئے تھے۔

اس سے قبل ڈاکٹر مرزا نے کہا کہ اب یہ دونوں مریض بہتر ہیں اور و بصحت ہو رہے ہیں۔ اب تک جتنے بھی لوگوں کی طبی جانچ کی گئی ہے تو ٹسٹ نگیٹیو رہا ہے۔

علاوہ ازیں سندھ کے محکمہ صحت نے پاکستان کی کوروناوائرس کے پہلے مریض کو اسکریننگ کے بعد کورونا وائرس سے غیر متاثر قرار دے دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *